جمعرات 28 اگست 2025 - 02:01
مرکز افکار اسلامی کے مدارس کی جامعۃ المصطفی العالمیہ کے علموں مقابلوں میں نمایاں پوزیشن

حوزہ / مرکز افکار اسلامی کی زیر سرپرستی چلنے والے  مدارس "جامعہ جعفریہ جنڈ اور جامعہ زینبیہ جنڈ" کے متعدد طلبہ و طالبات نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے علموں مقابلوں میں بھی اس مقابلے میں شرکت کی اور بہترین نتائج حاصل کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے علموں مقابلوں میں پاکستان بھر کے دینی مدارس کے ہزاروں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔جامعہ جعفریہ جنڈ اور جامعہ زینبیہ جنڈ کے متعدد طلبہ و طالبات نے بھی اس مقابلے میں شرکت کی اور بہترین نتائج حاصل کئے۔

رپورٹ کے مطابق علمی مقابلوں کا اختتامی پروگرام مورخہ 26 اگست 2025ء جامعہ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں دیگر طلاب کے ساتھ جامعہ جعفریہ جنڈ کے پوزیشن ہولڈرز طلاب نے بزرگ علماء کرام سے اسناد و انعامات وصول کئے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکز افکار اسلامی کی زیر سرپرستی چلنے والے جامعہ زینبیہ جنڈ کی بچیوں نے بھی اس مقابلے میں شرکت کی اور انتہائی اچھے نتائج حاصل کئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha