جمعہ 29 اگست 2025 - 05:55
کوہاٹ؛ آئی ایس او کے تحت تین روزہ ریجنل ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ/ کوہاٹ پیشاور میں آئی ایس او کی جانب سے تین روزہ ریجنل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف موضوعات پر نشستیں منعقد کروائی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوہاٹ پیشاور میں آئی ایس او کی جانب سے تین روزہ ریجنل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف موضوعات پر نشستیں منعقد کروائی گئیں۔

اس موقع پر سابق مرکزی محبین انچارج سید شوکت شیرازی نے "سالانہ پروگرام اور اس کا اجراء" کے موضوع، جبکہ سابق ڈویژنل صدور توحید علوی نے "تنظیم کی ضرورت و اہمیت" اور ضمیر علی جعفری نے "پوٹینشل انالسز" کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آخری اہم نشست جامعہ عسکریہ ہنگو میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ ساجد مطہری نے "ولایتِ فقیہ" کے موضوع پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، خیبر پختونخوا ریجن کے زیرِ اہتمام ریجنل مسئولین ورکشاپ کا انعقاد قومی مرکز کچہ پکہ کوہاٹ سے ہوا، جس کے تین روزہ ایجنڈے میں مختلف مقامات پر سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

علامہ بشیر جمارانی نے جامعہ مسجد جماران کچئ میں "خودسازی" کے موضوع پر گفتگو کی، جبکہ سابق ڈویژنل صدر مبشر علی نے میر حبیب بابا چشمہ میں "ذاتی مدیریت" کے موضوع اور رکن ضلعی نظارت مولانا کاشف جعفری نے "شخصیات کا تعارف" کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مختلف علمی و انقلابی شخصیات کے افکار اور جدوجہد کا تعارف بھی کیا گیا۔

ورکشاپ کے آخری سیشن کے موقع پر سابق ڈویژنل صدور نوید انجم نے "تنظیمی اقدار" اور شاہ حبیب حسین نے "ہنگامی ایشو پر ردِ عمل" کے عنوان پر گفتگو کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha