جمعرات 28 اگست 2025 - 13:48
علامہ مفتی جعفر حسین (ره) نے ملک میں قانون اور آئین کی ترویج میں بھرپور جدوجہد کی

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: علامہ مفتی جعفر حسین ؒ نے ملک میں قانون اور آئین کے رائج کرنے میں بھرپور جدوجہد کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے 29 اگست، قائد ملت جعفریہ مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین اعلیٰ اللہ مقامہ کی 42ویں برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ مرحوم مفتی جعفر حسینؒ نے مملکت خداداد پاکستان میں تسلسل کے ساتھ قانون اور آئین کے رائج کرنے میں بھرپور جدوجہد کی، مفتی صاحب کی علمی و فکری کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ملک کا حل ہی آئین و قانون کی بالادستی میں ہے اس حوالے سے قائد اول آغا محمد دہلویؒ، علامہ مفتی جعفر حسینؒ، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ سے لے کر آج قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جدوجہد بھی اسی تسلسل کے ساتھ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: علامہ مفتی صاحب کی تحریک کا کارواں اسی جذبے کے ساتھ رواں دواں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha