حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم دستور پاکستان کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا: پاکستان کا آئین ایک جامع آئین ہے، پاکستان کے تمام مسائل کا حل آئین پاکستان کے حقیقی معنوں میں بالادستی میں ہے۔
انہوں نے کہا: آئین پاکستان ہی وہ دستاویز ہے جس نے تمام اکائیوں کو آپس میں باہم جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔پانچ دہائیاں گزر چکیں، گولڈن جوبلی منائی جاچکی، لوگ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا عملی مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: دستور کے9 بنیادی اصول "مساوی قانون، منصفانہ عدالتی کارروائی، فرد کا تحفظ، تعلیم و صحت کا حق،مذہبی آزادی و آزادی اظہار، نقل و حرکت کی آزادی، سیاسی جماعت کی آزادی اور معلومات تک رسائی" ہیں مگر بدقسمتی سے مذکورہ اصول عملی شکل حاصل نہ کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا: آئین کی بالادستی میں ہی مشکلات کا حل مضمر ہے۔ آج آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کےلئے تمام آئین پسندقوتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ