حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ملک کو ایک آئینی بحران نے جکڑا ہوا ہے جسے حل نہ کیاگیا تو یہ شدید سے شدید ترین اور بد سے بد ترین ہوتا ہوجائےگا، ایسی صورت میں جبکہ ہر کوئی اپنے اندا ز میں آئین کا سہار لے رہا ہے پورے عوام باالخصوص سنجیدہ فکر طبقات کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا اس حوالے سے فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا ، اس فیصلے کے حال کے ساتھ مستقبل پر بھی اثرات مرتب ہونگے اور یہ فیصلہ آئین کی بالادستی کے لئے ایک مثال و اصول بن جائےگا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے آخر میں کہاکہ مستقبل کے حکمرانوں کو ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی یکساں فراہمی کی روشنی میں تلاش کرنا ہوگا ۔