۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مصاحبه حجت الاسلام والمسلمین ناظر تقوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے جمہوریت کو استحکام عطا کیا ہے اور ملک کو سیاسی بحران سے نکالا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے حوالے سے عدالت اعظمی کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اگر آئین کے مطابق چلایا جائے تو ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے اور ہمیں چاہیے کہ آئین کے نفاذ کو یقینی بنائیں آئین پاکستان سے کوئی ادارہ بالاتر نہیں ہیں اگر تمام لوگ ملک میں استحکام اور ترقی چاہتے ہیں تو اس کا واحد حل آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔

مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے جمہوریت کو استحکام عطا کیا ہے اور ملک کو سیاسی بحران سے نکالا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز فیصلہ ہے جس کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .