حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو غیر قانونی اور قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کو صائب قرار دیا ہے۔
عدالتِ عظمیٰ کے فُل بینچ کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ اس میں کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ تمام فریق عدالتی فیصلے پر عمل کریں اور آئندہ نہایت سُوجھ بُوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے درست فیصلے کیے جائیں کیونکہ حکومت اور اپوزیشن گاڑی کے دو پہیے ہیں اگر دونوں ٹھیک ہوں گے تو گاڑی چلے گی۔