۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید مقتدی صدر رهبر جریان صدر عراق

حوزہ/ عراقی صدر پارٹی کے رہنما سید مقتدی الصدر نے آئندہ عراقی انتخابات میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات کے بائیکاٹ کے اپنے سابقہ ​​فیصلے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صدر پارٹی کے رہنما سید مقتدی الصدر نے آئندہ عراقی انتخابات میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات کے بائیکاٹ کے اپنے سابقہ ​​فیصلے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

صدر پارٹی کے رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انہیں سیاسی طاقتوں سے اصلاحی معاہدہ ملا ہے،کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے نظریات کے مطابق ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انتخابات میں شرکت اب یقینی ہے،مزید کہا کہ ہم عراق کو کرپشن سے پاک،غیر مستحکم بنانے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے بچانے کےلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مقتدی الصدر نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر انتخابات میں حصہ لینا مناسب سمجھتا ہوں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل عراقی صدر پارٹی کے رہنما سید مقتدی الصدر نے عراقی انتخابات کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم قومی اور ملی اثاثوں کی حفاظت کے لئے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تاہم عراقی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی مسلسل دعوت پر وہ اپنے سابقہ فیصلے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .