۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عمار حکیم - هادی العامری - مقتدی صدر

حوزہ/ عراقی نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سید عمار حکیم اور ہادی العامری،مقتدی الصدر کو عراق میں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ سے روکنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نیوز ذرائع نے عراقی نیشنل فورسز الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم اور عراقی الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری کی جانب سے مقتدیٰ الصدر کو انتخابات کے بائیکاٹ سے روکنے کی اطلاع دی ہے۔

ذرائع کے مطابق،سیدعمار حکیم اور ہادی العامری آج،صدر پارٹی کے سربراہ سید مقتدیٰ الصدر سے ملاقات کریں گے تاکہ انہیں انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے سے روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عراقی الصدر پارٹی کے رہنما سید مقتدی الصدر نے عراقی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم قومی اور ملی اثاثوں کی حفاظت کی خاطر انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .