۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مقتدی صدر

حوزہ/ عراق میں صدر تحریک کے سربراہ اور شیعہ عالم مقتدی صدر نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اربعین حسینی کے موقع پر لوگوں سے کربلا کی جانب حرکت کی گزارش کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے زائرین سے جند شفارش کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں صدر تحریک کے سربراہ اور شیعہ عالم مقتدی صدر نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اربعین حسینی کے موقع پر لوگوں سے کربلا کی جانب حرکت کی گزارش کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے زائرین سے جند شفارش کی ہیں۔

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں مقتدی صدر نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں میں کسی گروپ یا پارٹی کا پرچم لے کر نہ چلیں اور اسی طرح سے کوئی تصویر یا پلے کارڈ اپنے ہاتھوں میں نہیں اٹھائیں۔

عراقی شیعہ عالم نے زور دیا کہ لوگوں کو اپنے ہاتھوں میں کسی کی تصویر نہیں اٹھانی چاہیے، حتیٰ کہ کسی شہید کی تصویر بھی نہیں۔ اسی طرح کفن یا کوئی ایسا لباس نہ پہنیں جو اسے دوسرے زائرین سے الگ پہچان رکھتا ہو۔۔

مقتدا صدر نے زائرین سے لبیک یا حسین کا نعرہ لگانے کی بھی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صبر و تحمل، دور اندیشی اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور سیکیورٹی فورسز کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہیے۔

صدر پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ غیر ملکی زائرین بالخصوص ایرانی زائرین کا مکمل احترام کیا جائے اور کسی کے خلاف طنزیہ یا غیر مناسب الفاظ سے پرہیز کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .