۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مقتدیٰ الصدر

حوزہ/ صالح محمد العراقی نے عراق کے حساس حالات کے باوجود مزاحمتی گروہوں اور حشد الشعبی کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر مقتدی صدر کے عنوان سے مشہور صالح محمد العراقی نے عراق کے حساس حالات کے باوجود مزاحمتی گروہوں اور حشد الشعبی کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

صالح محمد العراقی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر عراقی مسلح افواج کے کمانڈر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: "ملک کی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے ملک میں حساس حالات میں مزاحمتی گروہوں کو ختم کیا جانا چاہیے اور حشد الشعبی کے سربراہ صالح الفیاض کو تبدیل کیا جائے۔

العراقی نے مزید کہا: فالح الفیاض پارٹی کے سربراہ اور گروہ کے رہنما ہیں اور یہ چیز سبب بنتی ہے کہ حشد الشعبی ایک سیاست گروہ کہلائے۔ نیز، الفیاض کی شخصیت اور عسکری قابلیت اس لائق نہیں ہے کہ وہ اس عہدے کے لائق ہوں۔

وزیر مقتدی صدر نے مزید کہا: مزاحمتی گروہوں کو ختم اور منحل کرنے کا فیصلہ کن حکم جاری کیا جائے اور تمام مزاحمتی گروہوں اور حشد الشعبی کو گرین زون سے نکال کر اس کا کنٹرول قومی سلامتی فورسز کے ہاتھ میں دیا جائے۔

انہوں نے مزاحمتی گروہوں کی بقا اور عوامی تحریک کو مسلح افواج کے کمانڈر (مصطفی الکاظمی) اور دیگر اداروں بالخصوص عدالتی نظام کے لیے ایک سیکورٹی رسک اور خطرہ قرار دیا۔

فالح العراقی نے حشد الشعبی کو چوکیوں اور سرحدی گزرگاہوں سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .