حشدالشعبی
-
ولایت امیر المؤمنین علیہ السلام عظیم نعمت ہے: آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی
حوزہ/ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں حشد الشعبی کے ایک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے خطاب کیا اور عراق کی آزادی و تحفظ میں حشد شعبی کے کردار کو سراہا۔
-
حشد الشعبی کے وفد کی ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی:
عراق، محاذ جنگ پر بہائے گئے پاکیزہ خون سے آزاد ہوا
حوزہ/ آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں موصل شہر سے آنے والےحشد شعبی کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ وہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کی باقیات کا تعاقب جاری رکھیں اور عراقی سرزمین کو ہر اس چیز سے پاک کریں جس سے ملک اور اس کے لوگوں کی سلامتی کو خطرہ ہو ۔
-
شہید رئیسی اور انکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے ابومہدی المہندس کے جانشین کی ایران آمد
حوزہ/ حشد الشعبی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی صدرحجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، امام جمعہ تبریز سید محمد علی آل ہاشم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے لیے تہران پہنچا۔
-
عراق میں حشد الشعبی کے فوجی اڈے پر اسرائیل کا فضائی حملہ، ایک جاں بحق اور 8 زخمی
حوزہ/ میڈیا ذرائع نے بغداد کے جنوب میں ایک فوجی ہیڈ کوارٹر میں دھماکوں اور عراقی فوج اور حشد الشعبی فورسز کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر پر اسرائیل کے فضائی حملے کی اطلاع دی ہے۔
-
حشد الشعبی کے چیف کمانڈر:
ابو تقوی کی شہادت نے ایک بار پھر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی شہادت یاد تازہ کردی
حوزہ/ حشد الشعبی کے سینئر رہنما نے کہا: غاصب امریکیوں نے ایک بار پھر حاج قاسم اور ابو مہدی کی شہادت کی یاد تازہ کردی، ابو تقوی کی شہادت نے ہمارے اندر دفاع کی قوت کو بڑھا دیا ہے۔
-
عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی تیاریاں مکمل
حوزہ/ عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے لیے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کی خبر دی ہے۔
-
سید عمار حکیم:
حشد الشعبی کے کمانڈرز کو بار بار نشانہ بنانے کے خطے کی امنیت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے
حوزہ / سید عمار حکیم نے فضائی حملوں میں حشد الشعبی فورسز اور ان کے کمانڈروں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
-
عصائب اہل الحق عراق کا امریکی قابض فوجیوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ
حوزہ/ عصائب اہل الحق عراق کے سربراہ نے غیر ملکی قابض فوجیوں کو فوری طور پر عراق بدر کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو درخواست لکھنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
-
ابو باقر الساعدی کی شہادت؛ عراق کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، حزب اللہ لبنان
حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے عراق میں امریکی قابض فوجیوں کے ہاتھوں حاج وسام محمد صابر المعروف ابو باقر الساعدی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
غیر ملکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی جرائم اور فتہ و فساد کا باعث، بدر پارٹی
حوزہ/ عراقی پارلیمانی جماعت بدر نے بغداد میں حشد الشعبی کے کمانڈروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
حشد الشعبی عراق کے نائب کی شیخ زکزاکی سے قم المقدسہ میں ملاقات+تصاویر
حوزہ/ حشدالشعبی کے ادارہ برائے ثقافتی امور کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیداری نے قم میں نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
عراق میں امریکہ کا فضائی حملہ، حشد الشعبی کے ۲ نوجوان شہید
حوزہ/ خبر رساں ذرائع نے عراق میں اسلامی مزاحمتی اہداف پر امریکی حملوں کی اطلاع دی ہے۔
-
حشد الشعبی کے سربراہ کا عراقی حکومت سے مطالبہ: امریکہ کو عراق سے باہر نکالا جائے
حوزہ/ حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے عراق کی حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے غیر ملکی افواج کو باہر نکالے اور اس تاریک دور کو ختم کرے۔
-
امام جمعہ نجف اشرف
عراق کی قوم، مراجع کرام اور عراقی مزاحمتی گروپ غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں/حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر پر بمباری عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: 10 دسمبر کو داعش کے خاتمے کا سرکاری اعلان گیا جس کے بعد داعش کے اموی سلطنت کے قیام کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔
-
عراقی عوامی تحریک کی جانب سے غزہ میں جاری قتل عام کا منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ
حوزہ/ حسین الکرعاوی نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے جانب سے غزہ میں جاری جارحیت اور قتل عام کا منہ توڑ جواب دینا نہایت ہی ضروری ہے۔
-
فتح ہماری ہوگی، صہیونی حکومت حتماً شکست سے دوچار ہوگی: امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: ایک بار پھر سے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر بمباری اور بربریت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے۔
-
عراق میں حشد الشعبی کی موجودگی میں ماہ محرم کے لیے سیکیورٹی پلانز کا جائزہ لیا گیا
حوزہ/ عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز روم کے نائب سربراہ نے عراق کی حشد الشعبی تنظیم کے کمانڈروں کی موجودگی میں ماہ محرم کے سیکورٹی پلان کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا اور اس ملک میں دہشت گردی سے لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
عراقی فوج کی بڑی کامیابی، داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک تباہ
حوزہ/ عراق کی رضاکار فورس حشدش الشعبی کے آپریشنز کمانڈر نے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کے باقی ماندہ نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
-
آیت اللہ العظمی بشیر نجفی:
مقامات مقدسہ کی حفاظت میں حشد الشعبی کا کردار بے مثال رہا ہے
حوزہ/ عراقی رضا کار فورسز حشد الشعبی کے ایک وفد نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی بشیر نجفی سے ملاقات کی ہے۔
-
آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ داعش کو تباہ کرنے میں کتنا کارگر تھا؟
حوزہ/ عراقی قومی اتحاد کے سربراہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں مذہبی قیادت کے فتوے نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
-
عراق میں سردار سلیمانی اورابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کی تیاریاں شروع
حوزہ/ قدس فورس کے کمانڈر شہید سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر عراق کے مختلف صوبوں بالخصوص بغداد میں ان شہداء کی یاد میں تقریبات کی تیاریاں جاری و ساری ہیں۔
-
ہم سب قاسم سلیمانی ہیں: حشد الشعبی
حوزہ/ عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن حشد الشعبی کے سربراہ نے داعش پر فتح کی پانچویں سالگرہ کے موقع کہا کہ دشمن سازش کر رہے ہیں، ہم سب ملک کے دفاع کے سلسلے میں ابومہدی المہندس اور قاسم سلیمانی ہیں۔
-
حشد الشعبی نے داعش کے 20 ٹھکانوں کو تباہ کیا
حوزہ/ عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے اندر دہشت گرد تنظیم داعش کے کم از کم 20 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
-
داعش کا سرغنہ گرفتار، حشد الشعبی کی بڑی کامیابی
حوزہ/ حشد الشعبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے سات ماہ کی شدید تفتیش کے بعد عراقی عدالت کے حکم سے داعش کے ایک سرکردہ رہنما کو بغداد سے گرفتار کیا ہے۔
-
حشد الشعبی کے سربراہ کو تبدیل کیا جائے اور مزاحمتی گروہوں کو منحل کیا جائے: مقتدیٰ الصدر کے وزیر
حوزہ/ صالح محمد العراقی نے عراق کے حساس حالات کے باوجود مزاحمتی گروہوں اور حشد الشعبی کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔
-
الفتح الائنس کا عراقی سیاسی اور عسکری رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی صورت میں امریکہ کو انتباہ
حوزہ/ محمد بلداوی نے سابق عراقی وزیراعظم کے گھر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو عراقی کسی بھی سیاسی اور عسکری رہنما کو نشانہ بنانے سے خبردار کیا ہے۔
-
عراقی رضا کار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشتگردوں کی بڑی سازش ناکام بنادی
حوزہ/ حشد الشعبی کے جوان نے کہا: ہم عراق کی سالمیت کے لیے اسی طرح کام کرتے رہیں گے، اور غیر ملکی دہشتگردی کی سازشوں سمیت اس ملک سے داعش کا بھی صفایا کر کے ہی دم لیں گے۔
-
حشدالشعبی عراق کے امن و استحکام کی ضامن، فالح الفیاض
حوزہ/ عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا: الحشدالشعبی عراق کے امن و استحکام کی حقیقی ضامن اور تمام عراقی سیکورٹی فورسز کی پشتپناہی کرتی رہے گی۔
-
ظالم حکومت بعثی، شہید صدر(رح)سے خوفزدہ تھی اسی لئے ان کو شہید کردیا، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے شہید صدر(رح)کی برسی کے موقع پر کہا کہ عراقی ظالم بعثی حکومت علماء سے ڈرتی تھی اسی لئے علماء کرام کو شہید کردیا۔
-
موصل عراق میں داعش کی طرف سے خودکش اسلحہ سازی کا انکشاف
حوزہ/حشدالشعبی فورسز نے موصل کے مغربی علاقوں کے تباہ شدہ گھروں سے داعش کے خودکش اسلحہ سازی کے تعمیراتی ورکشاپس کو دریافت کیا ہے۔