پیر 25 اگست 2025 - 17:32
سید عمار حکیم کے حشد الشعبی سے متعلق اختلافی مؤقف کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں

حوزہ / عراقی قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ کے دفتر نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ سید عمار حکیم نے حشد الشعبی کے بارے میں کوئی مختلف مؤقف اختیار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید عمار حکیم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حجت الاسلام سید عمار حکیم کا مؤقف واضح ہے کہ حشد الشعبی عراقی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک اسٹریٹجک اور سیکیورٹی ضرورت ہے۔ ہم ان عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو اس کے بہادر کمانڈروں اور اراکین نے دہشت گردی کے چنگل سے سرزمین کی آزادی کے لیے دی ہیں اور ہم اپنے اسی ثابت قدم مؤقف پر تاکید کرتے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سید عمار حکیم کا 2016ء میں حشد الشعبی کے قانون کی منظوری میں فعال کردار اور اس قومی ادارے کے دفاع میں ان کی مسلسل حمایت سب پر عیاں ہے لہٰذا وہ تمام افواہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ سید حکیم نے حشد الشعبی، اس کے اہم کردار یا اس کے اراکین کے حقوق کے بارے میں کوئی مختلف مؤقف اپنایا ہے، مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔

دفتر نے آخر میں تمام ذرائع ابلاغ سے کہا کہ وہ خبروں کی اشاعت میں دقت کریں اور صرف معتبر اور رسمی ذرائع سے معلومات حاصل کیا کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha