جمعہ 22 اگست 2025 - 20:50
عراقی مزاحمتی تحریکوں کا امریکہ کو سخت انتباہ، عراق سے مکمل انخلا پر زور

حوزہ/ عراقی مزاحمتی تحریکوں کی ہم آہنگی کمیٹی نے ایک بیان میں امریکہ کو واضح طور پر انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج پر ہر صورت میں مکمل انخلا لازم ہے، کیونکہ وہ عراقی عوام کی خودمختاری کو پامال کر رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مزاحمتی تحریکوں کی ہم آہنگی کمیٹی نے ایک بیان میں امریکہ کو واضح طور پر انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج پر ہر صورت میں مکمل انخلا لازم ہے، کیونکہ وہ عراقی عوام کی خودمختاری کو پامال کر رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے اگرچہ بعض اڈوں پر اپنی تعداد کم کی ہے لیکن فضائی حدود میں ڈرون اور جنگی پروازیں بڑھا دی ہیں، جو عراق کی حاکمیت اور عوامی ارادے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مزاحمتی کمیٹی نے زور دیا کہ امریکہ کی بد نیتی پر مبنی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں اور نہ ہی اس کے وعدوں پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر عراقی پارلیمان اور سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے امریکہ کو حقیقی طور پر پسپائی پر مجبور کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عراقی مزاحمت اور وفادار مجاہدین ہر وقت ملک اور عوام کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں حشد الشعبی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزاحمتی تحریکوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ رزمندگان مقاومت کی عزت و وقار کا تحفظ کریں اور خصوصاً حشد الشعبی کے صقر اڈے سمیت دیگر مراکز کی حفاظت میں کردار ادا کریں۔

آخر میں بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکی افواج کا مکمل انخلا اور عراق کی زمین و فضائی حدود پر اس کی مکمل خودمختاری ہی حقیقی حل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha