۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حزب الله

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے عراق میں امریکی قابض فوجیوں کے ہاتھوں حاج وسام محمد صابر المعروف ابو باقر الساعدی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے عراق میں امریکی قابض فوجیوں کے ہاتھوں حاج وسام محمد صابر المعروف ابو باقر الساعدی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بغداد میں حشد الشعبی کے کمانڈر کو امریکی فوجیوں نے نشانہ بنایا تھا۔

حزب اللہ لبنان نے امریکی اس اقدام کو اس کے گزشتہ دہشت گردانہ اقدامات کا تسلسل قرار دیا اور کہا کہ عراق میں امریکی اقدامات اس ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے کہا کہ خطے کی مزاحمتی تحریکوں کو مزاحمتی راہ پر گامزن اور فلسطینی مظلوم قوم کی حمایت اور مدد کرنے والی ہماری عراقی مجاہد قوم پر مکمل اعتماد ہے اور یہ گھناؤنا فعل، عراقیوں کو اپنی راہ سے ہرگز منحرف نہیں کر سکتا۔

حزب اللہ لبنان نے آخر میں کہا کہ ہم اس عظیم فقدان پر، عراقی حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی تحریکوں میں ہمارے بھائیوں سمیت شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں اور خدا کی بارگاہ میں شہداء کے بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .