۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت الله العظمی فیاض

حوزہ/ عبداللطیف جمال رشید نے نجف اشرف میں آیت اللہ شیخ محمد اسحاق فیاض سے ملاقات کی اور عراق اور عراقیوں کے اتحاد کو برقرار رکھنے میں مرجعیت کے کردار کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صدرعبداللطیف جمال رشید نے نجف اشرف میں آیت اللہ شیخ محمد اسحاق فیاض سے ملاقات کی اور عراق اور عراقیوں کے اتحاد کو برقرار رکھنے میں مرجعیت کے کردار کو سراہا۔

اس ملاقات میں آیت اللہ اسحاق فیاض نے کہا : عراقیوں کی اقدار کو مضبوط اور روح کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، عراق کی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جو نقصان پہنچا ہے اسے ترمیم کرنے کی ضرورت ہے، عراق اور عراقی عوام کے مفادات کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی بھرپائی ضروری ہے۔

آیت اللہ اسحاق فیاض نے کہا: شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اسی طرح سیکوریٹی کو بھی مزید بہتر بنایا جائے اور سیکوریٹی کو چیلنج کرنے والے تمام افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

عراقی صدر نے عراق اور عراقی عوام کے اتحاد کو محفوظ رکھنے میں مراجع کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا:جہاد کفائی کا فتویٰ، عراقیوں کے لیے دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے اور انہیں عراقی سرزمین سے نکالنے اور فتح حاصل کرنے اور ملک میں سلامتی اور استحکام قائم کرنے کے لیے ایک ایمانی محرک تھا۔

عراقی صدر نے کہا: ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آئین کا مکمل تحفظ کریں گے اور ادارہ جاتی کام میں نہایت ہی دیانت داری سے کام لیں گے، اور اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ایگزیکٹو اور قانون ساز شاخوں کے ساتھ مکمل تعاون کری گے، ساتھ ہی سیکوریٹی اور امنیت کو قائم کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .