۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا احمد عباس ہمدانی

حوزہ/جس رسول نے اپنی ساری زندگی اخلاقی اقدار، انسانی حقوق،بھائی چارہ ، مساوات اور ایک دوسرے کے لئے جذبۂ احترام کا درس دیا ہے کس طرح کوئی ان کے حق میں اہانت و توہین کر سکتا ہے ؟!

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزۂ نجف اشرف سے حجة الاسلام والمسلمین مولانا سید احمد عباس ہمدانی نے فرانس کی حالیہ گستاخیوں کے ردّ عمل میں حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر اور فرانسیسی صدر کے بیان کی  پرزور مذمت کی مولانا موصوف نے اس اقدام کو ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ٹھہراتے ہوئے اسے عقلی شکست کا ردّ عمل اور شیطانی جذبات کی تسکین قرار دیا۔

حوزۂ نجف اشرف کے علمی حلقات کی اس مؤثر شخصیت نے حوزہ نیوز ایجنسی سے کہا،پیکر مکارم اخلاق حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی شان والا میں کسی بھی قسم کی گستاخی و توہین قابل برداشت نہیں ہے جس رسول نے اپنی ساری زندگی اخلاقی اقدار، انسانی حقوق،بھائی چارہ ، مساوات اور ایک دوسرے کے لئے جذبۂ احترام کا درس دیا ہے کس طرح کوئی ان کے حق میں اہانت و توہین کر سکتا ہے ؟!


مولانا موصوف نے کہا،توہین رسالت یہ ایک ایسی ذلیل اور گھٹیا ذہنیت کا اظہار ہے جس میں ایک ملحد کے لئے  تضحیک، تمسخر، طعنے بازی ، نفرت گوئی ،رذالت ، کمینگی اور ذہنی پستی ہی انسانیت کی اصل معیار ہے یہ ایک شکست خوردہ اور اذیت پسند ہستی ہے جس کے نزدیک اپنے جذبات اور عقلی شکست کا بدلہ لینے کے لئے یہی حربہ ہے کہ توہین رسالت کے ذریعہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرستاروں کے اعصاب کو مجروح کردیا جائے اور اذیت سے دوچار کیا جائے۔

اس محقق و دانشور نے اپنے بیان کے آخر میں کہا،یقینا فرانسیسی صدر کے ذریعہ جو توہین آمیز باتیں رونما ہوئی ہیں اس نے امت مسلمہ کو بہت اذیت پہونچائی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہر کسی کو اسکی مذمت کرنی چاہئے تا کہ جاہلوں کو ان کی جہالت و خباثت کا پتہ چل جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .