۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
روضۂ مبارک

حوزہ/ولی خدا، داماد حضرت مصطفیٰ (ص) امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ اطہر کی تعمیر کا کام پھر سے شروع کر دیا گيا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے روضہ اطہر کی تعمیر کا کام پھر سے شروع کر دیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرونا بیماری کے سبب روضۂ اطہر کی تعمیر کام عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔

مزارت مقدسہ کی تعمیرِ کے ایرانی ادارے" ستاد بازسازی عتبات عالیات" کے سربراہ کے مطابق ایرانی ماہرین کی ٹیم نے عراق پہنچنے کے بعد امیرالمومنین (ع) کے روضے کی تزئین و تعمیرِ نو کا کام شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کرونا کی وجہ سے ایرانی ماہرین کے آمد و رفت میں ممکنہ مسائل کے پیش نظر نجف اشرف کی تعمیر و مرمت کا کام ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ نجف اشرف میں روضہ امیرالمومنین(ع) کی آخری تعمیر تین سو برس قبل انجام پائی تھی اور سنہ 1991 میں صدام کے حملے کے سبب روضے کے مختلف حصوں کو خاصا نقصان پہنچنے کے بعد ہلکی پھلکی مرمت کی گئی تھی۔

اس وقت مقامات مقدسہ کی تعمیر نو کے ایرانی ادارے کے ماہرین روضہ اطہر کی مکمل طور سے تعمیر نو کا کام انجام دے رہے ہیں جو ایک اندازے کے مطابق آئندہ شمسی سال 1401 کے موسم گرما تک مکمل ہوجائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .