۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آئی ایس او پاکستان

حوزہ/ علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی ملت تشیع کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی نے ملت جعفریہ کے بزرگ عالم دین،مہتمم جامعتہ المنتظر لاہور اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی ملت تشیع کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔علامہ سید نیاز حسین نقوی کی ملت تشیع کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہے۔ خدا سے دعاگو ہے کہ مرحوم کو جوار آئمہ اطہار میں جگہ عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .