۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شیخ محسن علی نجفی

حوزہ/ حضرت حجت الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی ناگہانی رحلت ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ جامعہ الکوثر اسلام آباد و پاکستان کے بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے کہا کہ مرحوم کی کی ناگہانی رحلت ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ ہے ۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون 

عظیم خسارہ 

العلماء باقون ما بقی الدھر (الامام علی علیہ السلام) 

حضرت حجت الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کی ناگہانی رحلت ایک ناقابلِ تلافی عظیم قومی و ملی خسارہ ہے۔

اس عظیم صدے پر ہم حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ، مرحوم و مغفور کے پسماندگان اساتذہ و طلاب جامعہ المنتظر و دیگر حوزہ ہائے علمیہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ سبحانہ و تعالٰی مرحوم کو جوار معصومین (ع)  اعلا علیین میں مقام و منزلت عنایت فرمائے اور قوم و ملت کو اس عظیم مصیبت کو برداشت کرنے کا حوصلہ عنایت فرمائے ۔ آمین 

محسن علی نجفی 
12 ربیع الاول 1442ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .