۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
متحدہ علماء فورم جی بی

حوزہ/ متحدہ علماء فورم جی بی نقوی خاندان بالخصوص مرحوم کے بڑے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی مدیر مدرسہ المنتظر شعبہ قم اور آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی کو تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم جی بی کی جانب سے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال کی مناسبت سے نقوی خاندان بالخصوص مرحوم کے بڑے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی مدیر مدرسہ المنتظر شعبہ قم اور آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی کو تسلیت و تعزیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:  

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال کی مناسبت سے متحدہ علماء فورم جی بی نقوی خاندان بالخصوص مرحوم کے بڑے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی مدیر مدرسہ المنتظر شعبہ قم اور آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی کو تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے۔ اللہ تعالی لواحقین کو صبر اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ آمین

منجانب: متحدہ علماء فورم جی بی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .