۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں دارالتحقیق قرآن و الحدیث کا افتتاح

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حوزہ علمیہ جامعۃالمنتظر میں دارالتحقیق قرآن و الحدیث ،تاریخ و عقائد، دارالتبلیغ، ادارہ فارغ التحصیلان، المنتظر یو ٹیوب چینل، میڈیا سیل اور کیسٹ لائبریری کا افتتاح کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے حوزہ علمیہ جامعۃالمنتظر میں دارالتحقیق قرآن و الحدیث ،تاریخ و عقائد، دارالتبلیغ، ادارہ فارغ التحصیلان، المنتظر یو ٹیوب چینل، میڈیا سیل اور کیسٹ لائبریری کا افتتاح کر دیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری، ناظم اعلیٰ علامہ مرید حسین نقوی،علامہ محمد باقر گھلو،مسجد کمیٹی کے چیئرمین علی ذوالقرنین نقوی، اور دیگر علماءموجود تھے۔

واضح رہے کہ دارالتحقیق میں قرآن، حدیث، تاریخ اور عقائد کے مختلف موضوعات پر تحقیقات ہوں گی۔ادارہ درالتبلیغ میں علما و طلبا کو فن خطاب سکھایا جائے گا۔ مختلف علاقوں میں دعوت و تبلیغ ، خاص طور پر رمضان المبارک ، اور محرم الحرام میں مختلف علاقوں میں تبلیغ کے سلسلے میں جانے والے حوزہ ہائے علمیہ قم المقدس اور نجف اشرف سے آنے والے علماءافراد کے درمیان روابط رکھے جائیں گے۔اندرونی مالیاتی نظام کے لئے المنتظر بینک بھی قائم کردیا گیا ہے۔ جہاں سے جامعہ کے علماءاور طلبا کو ضرورت پڑنے پر قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے ۔المنتظر ٹی وی کے ذریعے قومی، بین الاقوامی ،جامعات کی خبریں نشر کی جائیں گی۔ادارہ فارغ التحصیلان جامعتہ المنتظر کے قیام سے اب تک جتنے علماءاور طلبہ آئے ، ان کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .