۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا کہ دعاگو ہوں آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے اس انتخاب و تقرر کے بعد دونوں مسئولین پہلے سے بھی زیادہ اپنی تمام تر کاوشوں اور توانائیوں سے مادر علمی جامعۃ المنتظر اور مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے مشن کو مزید ترقی کی راہو پہ گامزن کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جنرل سیکریٹری مدینة العلم ٹرسٹ پاکستان و پرنسپل جامعہ مدینة العلم اسلام آباد پاکستان حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی کی جانب سے علامہ محمد افضل حیدری کو مادرِ علمی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کا مہتممِ اعلیٰ اور علامہ سید مرید حسین نقوی صاحب کو مادرِ علمی جامعۃ المنتظر لاہور کا ناظمِ اعلٰی مقرر و معین کرنے پر دعائے کامیابی و موفقیت:

پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

سربراہ مدینة العلم ٹرسٹ مہتمم اعلیٰ مادرِ علمی جامعۃ المنتظر لاہور حضرت حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی اعلی اللہ مقامہ کے اس دار فانی دنیا سے ہمیں داغ مفارقت دیکر اپنے آباء و اجداد و ائمۂ معصومین علیہم السلام کے حضور انتقال فرمانے کے بعد؛
حضرت آیۃ اللہ الحاج علامہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی مدظلہ العالی نے اپنی دور اندیشی سے ججۃالاسلام والمسلمین محمد افضل حیدری کو جامعۃ المنتظر لاہور کا مہتممِ اعلیٰ اور مدرسہ مدینۃ العلم ڈنمارک یورپ کے سرپرست، حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی کو جامعۃ المنتظر لاہور کا ناظمِ اعلٰی مقرر فرمایا ہے اس اہم منصب کے تعین پر میں ان دونوں بزرگواروں کی توفیقات خیر میں اضافہ کے لیے دعا گو ہوں

ڈاکٹر محمد نجفی

ممبر نصاب کمیٹی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان۔
پرنسپل جامعہ مدینة العلم اسلام آباد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .