۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس

حوزہ/ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی مختلف خواب گاہوں کے مسولین سے ملاقات اور خوابگاہ کے طلاب کے لیے قرآنی اور مختلف تعلیمی و تربیتی کلاسز کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس کی جناب سے مختلف خوابگاہوں کے مسؤلین سے ایک اہم میٹنگ کی گئی جس میں  شرکاء نے قرآنی کلاسز اور مختلف تعلیمی و تربیتی برنامہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس میٹنگ میں خوابگاہوں کے مسولین کے ساتھ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم حجت الاسلام والمسلمین سید ظفر علی نقوی اور مسول امور طلاب حجت الاسلام والمسلمین سید تجمل نقوی نے اپنا نکتہ نظر بیان کیا ۔ ملاقات میں مدیر دفتر کا کہنا تھا کہ دفتر کی جانب سے مختلف خوابگاہوں میں قرآنی کلاسز اورمختلف تعلیمی و تربیتی  برنامے شروع کئے جائیں۔ ابتدائی طور پر تجوید قرآن کی کلاسیں شروع کی جائیں گی جن کیلئے اساتید دفتر قائد کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے اور ان کی مساعدت بھی دفتر کی جانب سے کی جائے گی۔ اگر پہلے سے کلاسز  چل رہی ہیں تو انہیں مزید بہتر بنانے کیلئے دفتر ہر ممکن تعاون کرے گا اور جن خوابگاہوں میں قرآنی کلاسز نہیں ہیں وہاں دفتر مسؤلین کے تعاون سے کلاسز شروع کرے گا۔ 

خوابگاہوں کے مسولین کا کہنا تھا کہ مدیر دفتر قائد یا ان کا نمائندہ ہر ماہ خوابگاہوں میں تشریف لائے تاکہ طلاب کرام اپنے مسائل انہیں بتائیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہو اور اس طرح سے طلاب اور دفتر کے درمیان باہمی رابطہ مزید بڑھے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .