۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
پشاور، سانحۂ اے پی ایس کے معصوم شہید بچوں کو خراجِ عقیدت

حوزہ/ یومِ شہداء اے پی ایس 16دسمبر کے موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی جانب سے پشاور صدر سے اے پی ایس تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں جے ایس او برادران کے ساتھ شہید بچوں کے غمزدہ لواحقین اور بچوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یومِ شہداء اے پی ایس 16دسمبر کے موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی جانب سے پشاور صدر سے اے پی ایس تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں جے ایس او برادران کے ساتھ شہید بچوں کے غمزدہ لواحقین اور بچوں نے شرکت کی۔

ریلی کی قیادت جے ایس او پشاور ڈویژن کے صدر برادر علی رضا میر نے کی۔ ریلی کے نے شرکاء نے سکول گیٹ پر پہنچ کر سکول کے شہید بچوں کی یاد میں شمیں روشن کیں اور معصوم بچوں کی تصاویر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی جی ایس او برادران کے ساتھ مل کر سانحۂ اے پی ایس کے معصوم شہید بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس دن کی اہمیت بہترین طریقے سے اُجاگر کرنے پر جے ایس او پشاور کی حوصلہ افزائی کی۔ یاد رہے کہ جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر ذیشان حیدر شمسی نے ملک بھر میں سانحۂ اے پی ایس 16 دسمبر کو یومِ تعلیم کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ 

اختتام پر تمام حاضرین نے دُعائے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پڑھ کر شہید بچوں کی قربانی کو سلام پیش کیا اور پر ڈویژنل صدر برادر علی رضا میر نے ریلی میں شریک ہونے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .