سانحہ اے پی ایس پاکستان
-
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن:
پشاور، سانحۂ اے پی ایس کے معصوم شہید بچوں کو خراجِ عقیدت
حوزہ/ یومِ شہداء اے پی ایس 16دسمبر کے موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی جانب سے پشاور صدر سے اے پی ایس تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں جے ایس او برادران کے ساتھ شہید بچوں کے غمزدہ لواحقین اور بچوں نے شرکت کی۔
-
سانحہ اے پی ایس، ننھے بچوں کی اس عظیم قربانی نے قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا کردیا، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ سانحہ کی چھٹی برسی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ درندہ صفت دہشتگرد جو کہ انسانیت کے دشمن ہیں، نے بزدلانہ وار کرکے معصوم بچوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی اور ایسی سفاکیت کا بازار گرم کیا کہ زمین کانپ اٹھی۔
-
سقوط ڈھاکہ، سانحہ اے پی ایس، پاکستان کی تاریخ کے سنگین ترین واقعات ہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو غور کرنا ہوگا ہم نے غلطیوں سے کیا سبق سیکھا ؟دشمن پاکستان کے امن کو مختلف حیلوں سے تباہ کرنے کی سازش کررہاہے، جسے قومی یکجہتی کے ذریعے ناکام بنانا ہوگا۔
-
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
سانحہ اے پی ایس پاکستان میں دہشتگردی کی تاریخ کا سب سے بڑا دل خراش واقعہ، 16دسمبر کو یوم تعلیم کے عنوان سے منانے کا اعلان
حوزہ/ ترجمان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کہا کہ پشاور کے شہدا نے اس قوم کو متحد کر دیااور پشاور کے شہدا نے خون دے کر علم و امن کی وہ شمعیں روشن کیں کہ کافی حد تک ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے۔