۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن امامیہ سکردو کے وفد کا مرکز اہلسنت کا دورہ

حوزہ/ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی کے حکم پر انجمن امامیہ کے رکن حجہ الاسلام والمسلمین شیخ ذوالفقار علی انصاری اور ماسٹر مسلم نے مرکز اہلسنت بلتستان کا دورہ کیا اور اہل سنت والجماعت کےامیر مولانا سرور اور مولانا ابراہیم خلیل اور دیگر علماء سے ملاقات کی اور بلتستان کے اہم ایشوز پر بات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی کے حکم پر انجمن امامیہ کے رکن حجہ الاسلام والمسلمین شیخ ذوالفقار علی انصاری اور ماسٹر مسلم نے مرکز اہلسنت بلتستان کا دورہ کیا اور اہل سنت والجماعت کےامیر مولانا سرور اور مولانا ابراہیم خلیل اور دیگر علماء سے ملاقات کی اور بلتستان کے اہم ایشوز پر بات کی۔ بلتستان میں مذہبی ہم آہنگی کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔

مولانا سرور کی جانب سے مہمانان گرامی کو مرکز اہل سنت آنے پر خوش آمدید کہا گیا ۔اور اہم ایشوز پر صلاح و مشورہ کرنے پر انجمن امامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

اور ان ملاقاتی سلسلوں کو بڑھانے پر تاکید کیا تاکہ بلتستان کی مذہبی ہما ہنگی پورے پاکستان کے لیے نمونہ عمل ہو ۔
مولانا ابراہیم خلیل نے اس طرح کی نشستوں اور ملاقاتی سلسلوں کے فروغ پر زور دیا تاکہ افہام وتفہیم کے ساتھ مسائل کو حل کیا جا سکے۔انجمن امامیہ کے رکن شیخ ذوالفقار انصاری نے دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کیااور دونوں شخصیات کی جانب سے اتحاد امت اسلامی کے لیے اٹھایے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ اتحادو وحدت قرآن کا پیغام ہے اوراس سے اللہ ۔انبیا اورائمہ راضی ہو جاتے ہیں۔ جبکہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف سے دشمن اسلام اور شیطان راضی ہو تا ہے بلتستان کے قومی اور ملی ایشوز پر تمام مکاتب فکر کے علماءیکجا ہو کر قدم اٹھایں تو موثر ثابت ہو گا ۔

انجمن امامیہ کے رکن ماسٹر مسلم صاحب نے انجمن امامیہ کے صدر آغا باقر الحسینی کے پیغام کو پہنچایا۔

اس کے علاوہ دونوں مکاتب فکر کے علما کے درمیان بلتستان یونیورسٹی سمیت دوسرے اہم ایشوز پر گفتگو ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .