گلگت بلتستان
-
قائدِ ملت جعفریہ پاکستان:
گلگت بلتستان کو باقاعدہ صوبہ ڈکلیئر کیا جائے
حوزہ/قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یکم نومبر یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں حکمران سے گلگت بلتستان کو باقاعدہ صوبہ ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
گلگت؛ وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یا غزہ و اقصیٰ؛
غاصب اسرائیل کے جرائم پر اسلامی ممالک کی خاموشی ناقابل فہم ہے، آغا سید راحت الحسینی
حوزہ/گلگت پاکستان میں وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصیٰ کا انعقاد ہوا، جس میں تمام مسالک کے علماء اور مسلمانوں سمیت خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
گلگت بلتستان: حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے محب وطن شہریوں پر ایف آئی آرز اور فورتھ شیڈول میں شامل کرنا شرمناک اقدام
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے اپنے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے محب وطن باسیوں پر ایف آئی آرز کا اندراج اور انہیں فورتھ شیڈول میں ڈالنا شرمناک عمل ہے۔
-
مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کا اہم اجلاس، جی بی کو فلسطین بننے سے بچانے کا عزم
حوزہ/ علامہ شیخ احمد نوری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے موجودہ مسائل غزہ اور لبنان کے مسائل سے جدا نہیں ہمیں عالمی اور علاقائی مسائل سے جدا نہیں رہنا چاہیے، اگر ہم مسائل سے لاتعلق رہے تو ہمارا خطہ بھی غزہ کی طرح کے مسائل سے دوچار ہو سکتا ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
ظالمانہ اقدامات عوام کو ریاست سے مایوس کر دیتے ہیں / گلگت بلتستان کے لوگ باشعور، محب وطن اور تعلیم یافتہ ہیں
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا: ظالمانہ اقدامات عوام کو ریاست سے مایوس کرتے ہیں۔ خدارا ہوش کے ناخن لیں۔جو وطن عزیز سے محبت کرنے والے ہیں ان سے حب الوطنی مت چھینیں۔یہ ایک انتہائی حساس علاقہ ہے اسے طالع آزما اپنے مکروہ عزائم کا تختہ مشق نہ بنائیں۔!!
-
ڈاکٹر بشوی کا دورۂ کشمیر؛ یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اہم نشست
حوزہ/ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے اپنے دورۂ کشمیر کے موقع پر، جامعہ کشمیر میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء کے ساتھ ایک اہم نشست میں، حالات حاضرہ سمیت اہم موضوع پر گفتگو کی۔
-
جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن کی جانب سے آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/میر واعظ یونین کونسل چنداہ بلتستان حجت الاسلام آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر، جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن مقیم قم المقدسہ نے ایک پیغام مرحوم و مغفور کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
-
آہ! آقا سید ہادی الحسینی النجفی رحلت فرما گئے
حوزہ/ بلتستان کے نواحی علاقہ یونین کونسل چنداہ کے میر واعظ حجت الاسلام والمسلمین آقا سید ہادی الحسینی النجفی داعی اجل کو لبّیک کہتے ہوئے دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔
-
بلتستان کو فلسطین بنانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، علامہ شیخ اعجاز بہشتی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے سکردو میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ گرین ٹورزم کے نام پر زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، بلتستان کو فلسطین بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔
-
جامعہ القربیٰ گلگت میں خواہران کے درمیان تقریری مقابلہ
حوزہ/گلگت بلتستان جامعہ القربیٰ کی طالبات کے درمیان ایک تقریری مقابلہ ہوا، ان طالبات نے جامعہ المصطفیٰ کے تحت منعقدہ فن خطابت میں شرکت کی تھی۔
-
کتاب"درختِ صحرا" اور پروفیسر مولانا غلام حسین سلیم کی شخصیت پر ایک نظر
حوزہ/ جب میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں میرے سامنے میز پر ایک کتاب پڑی ہے، جس کا نام " درختِ صحرا" ہے۔ جسے ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی نے ترتیب و تدوین کی ہے، یہ بہت ہی دلچسپ کتاب ہے، راقم نے جستہ جستہ دو نشستوں میں کتاب کا مطالعہ کیا ہے۔ اب قارئین کو کیوں کر الجھائیں؟ کتاب سے متعلق قدرے تفصیل سے دیکھ لیجئے۔
-
قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جی بی کے تمام علماء متحد ہیں، ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/ عالمی سازشیں اور گلگت بلتستان کے عنوان سے منعقدہ علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جی بی کے تمام علماء متحد ہیں۔
-
کامیاب عالم وہ ہے جو اپنے رب کے سامنے خود کو جوابدہ سمجھتا ہو، علامہ ڈاکٹر بشوی
حوزہ/ گلگت مرکزی امامیہ جامع مسجد میں سه روزہ مجالسِ عزاء کی پہلی مجلس سے ڈاکٹر شیخ یعقوب بشوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کامیاب عالم وہ ہے جو اپنے رب کے سامنے خود کو جوابدہ سمجھتا ہو۔
-
امام حُسین (ع) کے نام پر جلوس ہائے عزاء ظلم وبربریت کے خلاف قیام ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی
حوزہ/ ہنزہ گلگت میں چہلم سیدالشہداء امام حسین علیہ السّلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس امامیہ کمپلیکس گنیش سے نکلا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا علی آباد میں اختتام پذیر ہوا۔
-
ڈاکٹر یعقوب بشوی:
57 اسلامی ممالک فلسطین کے مسئلے پر خاموش، صرف ایک شیعہ ملک خطرات مول رہا ہے
حوزہ/حجت الاسلام یعقوب بشوی نے جامع مسجد علی آباد ہنزہ گلگت میں نمازِ جمعہ سے پہلے خطاب میں امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت اور مسئلہ فلسطین پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالم اسلام کی بے حسی قابلِ مذمت ہے۔
-
مذہب کو سب سے بڑا نقصان، تجارتی سوچ رکھنے والے خطیبوں نے پہنچایا، ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی کی نگرانی میں جامعہ القربیٰ گلگت میں فن خطابت کے سلسلے میں 20 روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعہ کی خواہران نے بھرپور شرکت کی۔
-
امام جمعہ سکردو:
علماء پر ایف آئی آر انتظامیہ کی شکست، نااہلی اور ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے
حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے رہنماؤں بالخصوص علمائے کرام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا انتظامیہ کی شکست، نااہلی اور ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین کا گلگت بلتستان میں غیر قانونی ایف آئی آرز پر بیان؛ عقل و حکمت سے عاری فیصلے کرنے والے ہوش کے ناخن لیں
حوزہ/ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے گلگت بلتستان کے علماء اور جوانوں پر ایف آئی آرز درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے پر ایف آئی آر کا اندراج خلاف قانون اور بلا جواز ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
گلگت بلتستان کے علمائے کرام اور نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کو کالعدم کیا جائے
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، انجمنِ امامیہ کے رکن شیخ ذولفقار انصاری، عوامی تحریک بلتستان کے صدر وزیر حسنین اور دیگر طلباء و نوجوانوں پر ایف آئی آر کا اندراج دانستہ طور پر خطے کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔
-
حسینی قیام کا مقصد ظلم و فساد کا خاتمہ اور معاشرے میں عدالت کا قیام تھا، حجت الاسلام ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں عشرۂ ثالث کی مجالسِ عزاء کا سلسلہ جاری ہے، ان مجالسِ عزاء سے حجت الاسلام ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب بشوی خطاب کر رہے ہیں۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی:
اسلامی تحریک پاکستان تاجروں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے
حوزہ / شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا: گلگت بلتستان کے تاجروں سے کسٹم کی جانب سےسیلز اور انکم ٹیکس کی وصولی کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔
-
مغربی ثقافت معاشرے میں پھیل گئی ہے، ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، آیت اللہ غلام عباس رئیسی
حوزہ/ آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی نے مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت (ع) بلتستان کی جانب سے حوزہ علمیہ منصوریہ میں منعقدہ ”علماء و مبلغین“ کانفرنس سے خطاب میں مغربی ثقافت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ثقافت ہمارے معاشرے میں پھیل گئی ہے، لہٰذا ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔
-
انجمنِ امامیہ بلتستان کا اہم اجلاس؛ رینجرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار
حوزہ/ صدر انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی کی صدارت میں مرکز امامیہ میں علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان سمیت بلتستان میں اچانک رینجرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
-
اساتذہ اور پروفیشنلز کی آیت اللہ غلام عباس رئیسی کے ساتھ اہم نشست +تصاویر
حوزہ/آیت اللہ غلام عباس رئیسی کے ساتھ بلتستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر پروفیشنلز نے ایک اہم نشست کا اہتمام کیا، جس میں تعلیم و تربیت میں اساتذہ کے کردار سمیت کئی دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
-
برصغیر کے نامور عالم دین آیت اللہ غلام عباس رئیسی سکردو پہنچ گئے
حوزہ/برصغیر کے نامور عالم دین، پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہ کے قائم مقام اور حوزہ علمیہ امام خمینیؒ کے سربراہ آیت اللہ غلام عباس رئیسی گلگت میں مرکزی عشرۂ محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کرنے کے بعد سکردو پہنچ گئے ہیں۔
-
برصغیر کے نامور عالم دین آیت اللہ غلام عباس رئیسی گلگت پہنچ گئے
حوزہ/برصغیر کے نامور عالم دین استادِ حوزہ آیت اللہ غلام عباس رئیسی محرم الحرام کی مجالسِ عزاء سے خطاب کرنے گلگت پہنچ گئے ہیں۔
-
سالانہ تکریم مشاہیر و استقبال ماہ محرم کانفرنس:
محراب و منبر پر اس کے اہل کو بٹھایا جانا چاہیے، آیت اللہ شیخ باقر مقدسی
حوزہ/ انجمنِ طلاب کھرمنگ قم المقدسہ و ہیئت علمائے کھرمنگ کے زیر اہتمام کھرمنگ کمنگو گونس بلتستان پاکستان میں سالانہ تکریم مشاہیر و استقبال ماہ محرم کے عنوان سے ایک فقید المثال کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں حوزہ علمیہ قم و نجف سے آئے ہوئے علماء سمیت مقامی علماء نے بھرپور شرکت کی۔
-
سکردو؛ حساس اداروں کو امن قائم رکھنے کا عمل پسند نہیں آیا؛ امن قائم رکھنے والے پولیس آفیسر کی توہین کی گئی، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
حوزہ/ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو نے جی بی اسمبلی کے بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں بلتستان کو یکسر نظر انداز کردیا گیا؛ ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی، لہٰذا عوامی نمائندے اسمبلی میں احتجاج کریں، اسمبلی کا بائیکاٹ کریں اور بجٹ کو منظور ہونے نہ دیں، یہ آپ کی زمہ داری ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
گلگت بلتستان کے لوگوں کے تحفظات کو دور کرنا اور ان کی جائز مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے
حوزہ / علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: گلگت بلتستان میں گرین ٹورزم کے نام پر جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے،اس کی آڑ میں وہاں مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔
-
گرین ٹورزم نامنظور:
گلگت بلتستان کے اندر زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا ظلم ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے تحت ” عظمت شہداء و حمایت فلسطین“ کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔