۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/ عالمی سازشیں اور گلگت بلتستان کے عنوان سے منعقدہ علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جی بی کے تمام علماء متحد ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع مسجد سکردو بلتستان پاکستان میں منعقدہ کانفرنس ”عالمی سازشیں اور گلگت بلتستان“ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ انجمنِ امامیہ بلتستان نے بر وقت اس اہم کانفرنس کا انعقاد کیا، ہم ان کے اس جرأت مندانہ اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں علمائے کرام کی بیداری کی ضرورت ہے۔ ہم سکردو مرکز اور گلگت مرکز کو اور زیاده فعال اور مضبوط بنائیں گے مرکز ہماری جان ہے، اس کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ گلگت بلتستان تشیع کا مرکز ہے، یہ تشیع کا قلب ہے، کہا کہ اسرائیل کو بچانے اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک منظم سازش کے تحت ہماری ثقافت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

علامہ یعقوب بشوی نے کہا کہ عالمی سازش کا ایک اہم ہدف علماء اور عوام میں جدائی ہے، اس کے لیے2011 میں مخصوص فنڈ رکھا گیا تھا۔ ہم ان شاءاللہ متحد ہوکر دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ میں یہ واضح کروں کہ تمام مختلف سلائق کے باوجود قومی مفادات کے لیے علماء متحد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم علی علیہ السّلام والے بزدل نہیں جو چهپ کر وار کریں، ہم پہلے اعلان کرتے ہیں پهر وار کرتے ہیں، دنیا کی تمام طاقتیں ایک ایران کا حملہ نہیں روک سکیں۔ . رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ نے فرمایا: اسرائیل نے دوباره غلطی کی تو ہم اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے، ابهی تو ہم نے صرف ایک تهپڑ مارا ہے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام علماء متحد ہیں۔

علامہ یعقوب بشوی نے گلگت بلتستان کے مراکز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سکردو مرکز اور گلگت مرکز کو اور زیادہ فعال اور مضبوط بنائیں گے۔ مرکز ہماری جان ہے اس کے خلاف کسی بهی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے عالمی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر علاقے کے لیے ایک مخصوص سازش تیار کی ہے، سندھ اور پنجاب کے لیے اعتقادی انحرافات پر کام ہو رہا ہے، جبکہ پارا چنار کے لیے فیزیکی جنگ اور دہشت گردی کو مسلط کیا گیا، اسی طرح گلگت اور بلتستان کی ثقافت کو خراب کرنے کی کوشش ہے اور اسی طرح عالمی سازش کا ایک اہم ہدف علماء اور عوام میں جدائی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .