۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/وزارتِ مذہبی امور بلوچستان کے زیر اہتمام بیوٹمز یونیورسٹی میں پیغامِ پاکستان بین المسالک علماء و مشائخ کانفرنس منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارتِ مذہبی امور بلوچستان کے زیر اہتمام بیوٹمز یونیورسٹی میں پیغامِ پاکستان بین المسالک علماء و مشائخ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، رکن اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، علامہ شبیر میثمی، صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی، میر شعیب نوشیروانی، صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی عبد المجید، دینی علمائے کرام اور مشائخ عظام شریک ہوئے۔

بلوچستان میں گولیوں اور فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو سکتا، علامہ مقصود علی ڈومکی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا سبب مل کر اللہ کی رسی مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ نا کریں۔ امر وجوب پر دلالت، کرتا ہے یعنی اتحاد بین المسلمین فرض ہے۔ قرآن مجید نے تفرقہ سے روکا ہے یعنی تفرقہ بازی حرام اور گناہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر بنا یہ مسلکی پاکستان نہیں مسلم پاکستان ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں شیعہ سنی دیوبندی بریلوی اہل حدیث سب نے مل کر جدوجہد کی آج بھی ہمارے درمیان اسی اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے۔ اسلام دشمن سامراجی قوتوں نے لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی کے تحت مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کو ہوا دینے کے لیے کروڑوں ڈالرز خرچ کئے۔ علمائے کرام نے متحد ہو کر اسلام دشمن استکباری قوتوں کے عزائم خاک میں ملانا ہوں گے۔

بلوچستان میں گولیوں اور فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو سکتا، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن شہری ملک کی موجودہ صورتحال پر پریشان ہیں یہاں دہشت گردی ہو رہی ہے اس دہشت گردی میں اسی ہزار بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ کوئٹہ میں مسجد میں نماز جمعہ پر حملہ ہوا یوم عاشور جلوس پر حملہ کیا گیا گزشتہ سال مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر حملہ کیا گیا مگر آج تک دہشت گردوں کو بے نقاب کیا گیا نا ہی انہیں پھانسی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر محب وطن لوگوں کو شدید تشویش ہے۔ بلوچستان میں گولیوں اور فوجی اپریشن سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔ اب وقت آ چکا ہے کہ بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ اگر ان زخموں پر نمک پاشی کی گئی یا بلوچستان کے زخموں پر مرچ چھڑکی گئی تو حالات بہتر ہونے کی بجائے بدتر ہوں گے۔

بلوچستان میں گولیوں اور فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو سکتا، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .