۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گرفتار

حوزہ/ صوبۂ خیبر پختونخوا پاکستان میں پولیس نے دہشتگردی کی بڑی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ خیبر پختونخوا پاکستان میں پولیس نے دہشتگردی کی بڑی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے بروقت اس بڑی دہشت گردی کو ناکام بنا دیا۔

صوبے کی پولیس کے مطابق، پشاور کے علاقے جمیل چوک پر ایکسائز پولیس نے 2 موٹر سائیکل سوار افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا۔

پاکستان کے شہر پیشاور بڑی تباہی سے بچ گیا

پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرکے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .