۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
سید جواد نقوی

حوزہ/ علامہ سید جواد نقوی نے غزہ میں جنگ کی حالت میں پولیو مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں موت کے سائے تلے پولیو مہم، انسانیت کی توہین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ غزہ میں جاری پولیو مہم نے اقوام متحدہ اور انسانیت کے علمبرداروں کا مکروہ چہرہ مزید عیاں کر دیا ہے۔ تباہ حال غزہ، جہاں بچوں کے سامنے موت کے سائے منڈلا رہے ہوں، وہاں انہیں بیماری سے بچانے کی کوشش انتہائی عقل سے عاری عمل اور انسانیت کی توہین کے مترادف ہے خاص طور پر جب بچوں کو موت سے بچانے کی ایک دن بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم شکست خوردہ اسرائیل کا جاسوسی حربہ ہے، جو ایک سال کی جنگ میں حماس کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے اور اپنے قیدیوں کی بازیابی میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس اور اسلامی مزاحمت نے ایک ایسی کامیاب حکمت عملی اپنائی ہے جس نے جنگ کو اعصابی اور تھکا دینے والی بنا دیا ہے جبکہ اسرائیل اتنی طویل جنگ اور اتنے شدید بحران کے لئے تیار نہیں تھا جس میں وہ گھیرا جا چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .