۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
اللواء حسين سلامي

حوزہ/سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کی جوابی کارروائی ایک ایسا ڈراؤنا خواب ہے، جس سے پہلے ہی دشمن لرزہ براندام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے صوبۂ کھگیلویہ و بویر احمد میں منعقدہ شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جوابی کارروائی یقینی ہے، اس ڈراؤنے خواب نے دشمن کا سکون برباد کر رکھا ہے۔

میجر جنرل سلامی نے مقبوضہ یروشلم میں غاصب حکومت کے خلاف جاری مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے دارالحکومت میں ہزاروں لوگ سراپا احتجاج ہیں، صیہونی حکومت کے لیے کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن کو اپنی شرارت کی سزا ضرور ملے گی۔ کہاں اور کس طرح ہوگا؟ یہ معما بھی جلد حل ہوگا اور دشمن کو عبرتناک سزا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے مظالم کے باوجود فلسطین کامیاب ہو رہا ہے۔ یورپ سمیت پوری دنیا میں فلسطین کے لیے ہمدردی بڑھتی جارہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .