۱۱ آبان ۱۴۰۳ |۲۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Nov 1, 2024
علی خیاط

حوزہ/ حوزہ علمیہ خراسان کے سربراہ، حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط نے کہا کہ اسرائیل نے جمعہ کی شب ایران کی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش کی، مگر ایرانی ایئر ڈیفنس کی بروقت کارروائی سے ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا اور کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کے سربراہ، حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط نے کہا کہ اسرائیل نے جمعہ کی شب ایران کی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش کی، مگر ایرانی ایئر ڈیفنس کی بروقت کارروائی سے ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا اور کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مشہد میں حوزہ علمیہ خراسان کے معاونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، حجۃالاسلام خیاط نے کہا کہ صیہونیوں کی طرف سے داغے گئے بیشتر میزائلوں کو ایرانی ایئر ڈیفنس نے کامیابی سے روک لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ اب تحقیقات کے مراحل میں ہے، اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے 86 میں سے بیشتر میزائلوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے بعض عناصر کی جلد بازی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد رہبر معظم انقلاب کے صبر و تحمل کی حکمت عملی کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ حجۃالاسلام خیاط نے واضح کیا کہ ایران اسرائیل کے اس اشتباہ کا مناسب وقت پر منہ توڑ جواب دے گا، مگر عوام کو چاہیے کہ بے جا دباؤ ڈالنے سے گریز کریں۔

حجۃ الاسلام خیاط نے امام جمعہ کازرون کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے تفتان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے دس فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ دشمن کے لیے یہ ایک عبرت کا مقام بن سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .