حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ مزاحمتی تحریک کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف جوابی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت بالخصوص غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے بارے میں اپنے خطاب میں کہا: صیہونی جارحیت کی غزہ سے کی مغربی کنارے تک توسیع اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ صیہونی دشمن کی اصلیت ایک بار پھر ظاہر ہو گئی ہے۔
عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت امریکہ کی حمایت سے فلسطین میں ایک نئے جنگی منظرنامے کی تیاری کو برملا کرتی ہے۔
عبد الملک حوثی نے زور دے کر کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کا ان کی تمام تر جارحیت اور نسل کشی کے ساتھ جاری رہنا بنی نوع انسان کے لیے باعث ذلت ہے۔
انہوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں ایک مسجد میں صیہونی افواج کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی صہیونی افواج کی طرف سے قرآن مجید کی بے حرمتی پر خاموش یا لاتعلق رہے گا اس کا کوئی ایمان نہیں اور مقدسات کو نظر انداز کرنے سے ان کی ساکھ، عزت اور ملک کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے اور یہ ایک خطرناک صورتحال ہے جس پر مسلمانوں کو دوبارہ غور کرنا چاہیے۔
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام شدید اور مسلسل بھوک اور قحط کا شکار ہیں جب کہ بعض عرب حکومتیں دشمنوں کو خوراک فراہم کر رہی ہیں۔ جب کہ رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لیے امریکی حکومت غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کی حمایت کا دعویٰ کرتی ہے لیکن اس کا فریب عیاں ہے اور وہ اسرائیلی حکومت کو غزہ کے بچوں اور عورتوں کو مارنے کے لیے انتہائی مہلک قسم کے ہتھیار فراہم کرنے سے باز نہیں آتی۔
یمن کی انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا: کہ یمنی مسلح افواج اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی اور صیہونی رجیم بڑے سرپرائز کا انتظار کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت، برطانیہ اور امریکا سے متعلق بحری جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی آئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کی کوئی حد نہیں دیکھے گی۔
انصار اللہ کے رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کا ردعمل یقینی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی دشمن کے خلاف جوابی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں اور ردعمل کا وقت غاصب رجیم کے لیے حیران کن ہوگا۔

حوزہ/ عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت امریکہ کی حمایت سے فلسطین میں ایک نئے جنگی منظرنامے کی تیاری کو برملا کرتی ہے۔
-
تحریک انصار اللہ یمن کے سربراہ:
صیہونی حکومت کو جواب دینے میں تاخیر ایک جنگی حربہ ہے
حوزہ / سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا: شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل سمیت فواد شکر اور ضاحیہ پر جارحیت اور صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب یقینی ہے۔
-
آیت اللہ محسن اراکی:
آج دفاع کا وقت نہیں ہے بلکہ غاصب و ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف وسیع حملہ شروع کیا جانا چاہیے
حوزہ / مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے ایران کے شہر قم المقدس میں منعقدہ حوزویوں کے عظیم اجتماع میں امریکہ اور صیہونی ریاست سمیت انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے…
-
دفتر آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیان
حوزہ/ دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں لبنانی عوام پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی…
-
علامہ اشفاق وحیدی:
اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے اپنی تباہی کی تاریخ کو مزید آگے بڑھا دیا
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے کہا: صیہونی حکومت نے ایران پر حملہ کر کے اپنی تباہی کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہے۔
-
KHAMENEI.IR سے مشترکہ انٹرویو میں اسماعیل ہنیہ اور زیاد نخالہ کی تاکید
غزہ کی جنگ، دشمن پر فتح کے ساتھ ہی ختم ہوگي
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی سے تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے مشترکہ وفد کی ملاقات کے کچھ گھنٹے بعد KHAMENEI.IR نے شہید اسماعیل ہنیہ اور جناب زیاد النخالہ…
-
شہدائے غزہ کی تعداد 40 ہزار 691 تک پہنچ گئی
حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
-
استاد حوزه علمیہ کردستان:
صہیونی جرائم پر اسلامی دنیا کی خاموشی مسلمانوں کے لیے بالقوہ ایک سنگین خطرہ ہے
حوزہ / استاد حوزه علمیہ کردستان نے کہا کہ غزہ اور فلسطین میں صہیونی جرائم پر اسلامی دنیا کی خاموشی مسلمانوں کے لیے بالقوہ ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
-
شہید اسماعیل ہنیہ کا آخری انٹرویو
حوزہ/ حماس کے رہنما شہید اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی کے رہنما جناب زیادہ النخالہ نے ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے پہلے رہبر انقلاب…
-
غزہ کے مختلف علاقوں پر بھیانک بمباری میں درجنوں شہید اور زخمی
حوزہ/ قابض صیہونی فوج نے آج صبح غزہ کے مختلف علاقوں میں 10 سے زائد مقامات کو ہوائی اور توپخانے کے حملوں سے نشانہ بنایا۔
-
حقیقی کربلا سے مصنوعی کربلا تک، استعماری چالیں اور ہم
حوزہ/ اگر کسی کی ہار جیت کا فیصلہ گلے کے کٹ جانے سے ہوتا تو الگ بات تھی لیکن حسین نے تو شکست و فتح کا معیار ہی بدل دیا کٹے ہوئے گلے سے تلاوت کر کے بتایا…
-
حجت الاسلام بہروز شمسی فر:
ایران کا جواب یقیناً "وعدہ صادق" سے زیادہ شدید اور سخت ہو گا
حوزہ / خرم آباد کے امام جمعہ نے کہا: اسرائیل کو یہ جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا جواب یقیناً "وعدہ صادق" سے زیادہ شدید ہوگا۔
-
آیت اللہ نوری ہمدانی کا "وعدہ صادق 2" آپریشن کی کامیابی پر ایرانی مسلح افواج کو خراج تحسین
حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: غاصب اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایرانی مسلح افواج کی اس کارروائی سے مقاومتی محاذ کو تقویت…
-
تحریک انصار اللہ کے رہنما:
سعودی حکام یوکرین کے صدر سے عبرت حاصل کریں / امریکہ پر اعتماد سراب کی مانند ہے
حوزہ / یمنی عوامی تحریک انصار اللہ کے رہنما نے کہا: سعودی حکام وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی کے ساتھ ہونے والے توہین آمیز سلوک سے عبرت حاصل کریں۔
-
یمنیوں نے امریکہ اور صہیونیوں کا گلا گھونٹ دیا ہے /ایرانیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی قدر و منزلت کو سمجھیں
حوزہ/ حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ عدل حسینی اور اپنا جلال دکھائے اور جس طرح یمنی معاشرہ ہے ویسا ہی معاشرہ دوسرے ممالک…
-
ایرانی صدر کی برکس سربراہی اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات / دو طرفہ تعاون سمیت غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پر تاکید
حوزہ/ روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر نے مختلف ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔
-
انصار اللہ یمن کے سیاسی بیورو کے رکن:
یمن پر اسرائیل کی جارحیت کا جواب قطعی اور سخت ہے
حوزہ/ تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ہم پر حملہ کرنے والوں خلاف ہمارا جوابی حملہ ایک خطرناک زلزلے کی طرح ہوگا…
-
صیہونی حکومت کی طرف سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوجی اور سفارتی کوششوں پر ایک نظر
حوزہ/ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے خاتمے کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غلط ہے اور حماس مزاحمت کی طرف سے طے شدہ…
-
مقبوضہ فلسطین بھر میں نیتن یاہو کے خلاف دسیوں ہزار مظاہرین سڑک پر نکلے
حوزہ/ مقبوضہ علاقوں کے دسیوں ہزار مکینوں نے اتوار کے روز بڑے پیمانے پر مظاہرے اور اجتماعات منعقد کرکے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف احتجاج کیا۔
-
سربراہ حوزہ علمیہ خراسان:
صہیونی حملے کے جواب میں ہم رہبر معظم اور مسلح افواج کے فیصلوں کے تابع ہیں
حوزہ/ حوزہ علمیہ خراسان کے سربراہ، حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط نے کہا کہ اسرائیل نے جمعہ کی شب ایران کی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش کی، مگر ایرانی…
-
مقبوضہ علاقوں میں غاصب نیتن یاہو کے خلاف زبردست احتجاج
حوزہ/مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ پولیس نے 84 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ