۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آية الله السيد علي السيستاني

حوزہ/ دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں لبنانی عوام پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں جنوبی لبنان اور بقاع کے علاقوں میں جاری بمباری اور شہری آبادیوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرجعیت نے شہداء کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کے ساتھ لبنانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں لبنانی عوام پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں جنوبی لبنان اور بقاع کے علاقوں میں جاری بمباری اور شہری آبادیوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرجعیت نے شہداء کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کے ساتھ لبنانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان کٹھن دنوں میں معزز لبنانی قوم مسلسل بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ جارحیت انتہائی وحشیانہ طریقوں سے جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں ذاتی املاک تباہ کی جا رہی ہیں اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جنوبی لبنان اور بقاع کے درجنوں دیہات اور قصبوں پر شدید بمباری کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں کئی بہادر مزاحمت کار اور بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، اور ہزاروں افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔

اس صورت حال میں، دفتر مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی اپنے عزیز لبنانی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہے کہ وہ لبنانی عوام کی حفاظت فرمائے، انہیں اپنی پناہ میں رکھے، اور شریروں کے شر اور بدکاروں کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔ ہم ان کے شہداء کے لیے اللہ کی رحمت اور خوشنودی کی دعا کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

دفتر آیت اللہ العظمی سیستانی اس وحشیانہ جارحیت کو روکنے اور لبنانی عوام کو اس کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور تمام مومنین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ لبنانی عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں، وہ کریں۔

اللہ لبنان اور اس کی معزز عوام کو ہر برائی اور مصیبت سے محفوظ رکھے۔

١٩ ربیع الاول ١٤٤٦ھ

مطابق 23 ستمبر 2024ء

دفتر سید سیستانی دام ظلہ - نجف اشرف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .