۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان

حوزہ / پاکستان نے غزہ کے التابعین اسکول پر اسرائیل کی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جہاں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا: پاکستانی حکومت التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، اس ظالمانہ حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا: بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا: شہری آبادیوں اور سہولیات کونشانہ بنانا انسانی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور جنگی جرم ہے۔

محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا: عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامی غزہ میں فسلطینیوں کی نسل کشی روکنے اور غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .