حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنگ کو بند کرنے کے لئے عالمی عدالت انصاف کے اس حکم کے باوجود جنوبی غزہ میں واقع شہر "رفح" پر صیہونی حکومت نے دوبارہ حملہ کیا۔
الجزیرہ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ رفح شہر کے جنوب میں واقع "حی البرازیل" میں رہائشی مکانات کو اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب غزہ میں شہری دفاع کی تنظیم نے کہا: ہمارے پاس ضروری ادویات اور غذائی اشیا کی بہت کمی ہے اور لوگوں کو دی جانے خدمات کسی بھی وقت بند ہو سکتی ہیں، خاص طور پر غزہ اور شمالی صوبوں میں۔
یونیسیف نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت کے باعث تقریباً 3 ہزار فلسطینی بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
اس سے قبل غزہ کی وزارت صحت نے منگل کے روز کہا تھا کہ قابض صہیونی فوج نے گزشتہ ایک دن میں غزہ کے عوام کے خلاف 3 حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں 40 شہید اور 120 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 37,164 ہو گئی ہے اور 84,832 افراد زخمی ہو چکی ہیں، ملبے تلے ابھی بھی بہت سے شہیدوں کی لاش موجود ہے جسے ابھی تک نکالا نہیں جا سکا ہے اور امدادی ٹیمیں اسرائیل کے حملے کی وجہ سے وہاں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔