۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
بارکلیز

حوزہ/ صیہونی حکومت کے لیے جنگی ہتھیار تیار کرنے والی کمپنیوں میں بارکلیز بینک کی سرمایہ کاری کے بعد، فلسطین کے حامیوں نے اس بینک کی تقریباً 20 برانچوں پر حملہ کیا اور اسپرے پینٹ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے لیے جنگی ہتھیار تیار کرنے والی کمپنیوں میں بارکلیز بینک کی سرمایہ کاری کے بعد، فلسطین کے حامیوں نے اس بینک کی تقریباً 20 برانچوں کو اسپرے پینٹ کیا۔

’’فلسطین ایکشن‘‘ نامی فلسطین کے حامی احتجاجی گروپ نے پیر کو CNN کے ساتھ شیئر کردہ ایک بیان میں کہا: اس حملے میں کھڑکیاں توڑی گئیں اور لندن برانچ سمیت اس بینک کی عمارتوں کو سرخ رنگ کے اسپرے سے پینٹ کیا گیا تاکہ مطالبہ کیا جائے کہ بینک صیہونی حکومت کے اسلحے کی تجارت اور جیواشم ایندھن سے اپنے فنڈز واپس لے۔

اس بیان کے تسلسل میں بتایا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت میں واقع ایڈنبرا بینک کی برانچ کی کھڑکیوں پر مظاہرین نے پتھر پھینکے جن پر غزہ کی جنگ میں جانیں گنوانے والے فلسطینیوں کے نام لکھے ہوئے تھے ۔

’’فلسطین ایکشن‘‘ گروپ نے مزید کہا:جب تک غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں یہ بینک مالی مدد کرتا رہے تب تک ہمارا احتجاج جاری و ساری رہے گا۔

فلسطین یکجہتی مہم نے مئی میں ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے یہ دعوویٰ کیا کہ بارکلیز بینک کی کم از کم ایسی 9 کمپنیوں میں حصہ داری ہے جو صیہونی حکومت کو فروخت کرنے کے لیے ہتھیار اور فوجی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے مشہور ہیں اور انہیں فلسطین پر فوجی حملوں میں استعمال کیا جاتا ہے ، یا اسی رپورٹ کے مطابق بارکلیز نے ان کمپنیوں کو قرضے اور مالیاتی خدمات فراہم کی ہیں۔

واضح رہے کہ لندن پولیس نے X(سابق ٹویٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا: پیر کو بارکلیز بینک کی لندن برانچ کو پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .