۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
میکزیک

حوزہ/ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فلسطین کے حامیوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیل کے جان لیوا حملے کے خلاف میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فلسطین کے حامیوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیل کے جان لیوا حملے کے خلاف میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

رفح میں پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد کی شہادت اور سیکڑوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعد میکسیکو کے عوام نے اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

میکسیکو سٹی میں فلسطینیوں کے حامی مظاہرے کی جو تصاویر شائع ہوئی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اور فورسز مختلف طریقے سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور راستے بند کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی فلسطینی حامیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، اور میکسیکو کے مظاہرین نے پولیس اور فورسز پر پتھراؤ اور اشیاء پھینک کر جواب دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .