۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
سید حسن نصر اللہ

حوزہ / لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی مرحومہ والدہ کے لئے مجلس ختم قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر اللہ" نے اپنی مرحومہ والدہ کے لئے منعقدہ مجلس ختم قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے والدہ مرحومہ کی تشییع جنازہ میں شرکت نہیں کرسکا۔ تاہم آپ کی لوگوں کی ان مراسم میں شرکت میرے لئے باعث افتخار ہے۔

انہوں نے کہا: والدہ مرحومہ کی تشییع جنازہ میں شرکت پر میں اپنے والد، بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ساتھ نصراللہ خاندان اور صفی الدین کے اہل خانہ کی جانب سے ہمدردی اور تعزیت کے لئے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رفح کی ہولناک جارحیت سے دنیا کے تمام خاموش اور غافل افراد کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں

سید حسن نصر اللہ نے کہا: اسی طرح میں لبنان، عراق، فلسطین، ایران، شام، پاکستان، ترکی، یمن، بحرین، کویت، مصر، تیونس، موریتانیہ اور دیگر افریقی ممالک، اردن اور جبوتی اور بیرونی ممالک میں مقیم لبنانیوں کی جانب سے تعزیت کے اظہار پر ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے رفح پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: رفح کا قتل عام دشمن کی بربریت، بزدلی اور خیانت کو ظاہر کرتا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا: ہمیں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو کسی قدر یا اخلاق پر یقین نہیں رکھتا اور نازیوں سے بھی بدتر ہے۔ رفح کی ہولناک جارحیت سے دنیا کے تمام خاموش اور غافل لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ رفح کی جارحیت نے تمام جھوٹے نقاب الٹ دئے۔ ان تمام جھوٹے نقابوں کو نوچ لیا ہے جو اسرائیلی رجیم کو ایک ’’شائستہ حکومت‘‘ کے طور پر پہچنوانا چاہتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .