۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
شیخ نعیم قاسم

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے غزہ کی موجودہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو مذاکرات سے نہیں بلکہ جہاد اور مزاحمت سے آزاد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام شیخ نعیم قاسم نے آج (جمعہ) صبح بیروت میں 33ویں عرب نیشنل کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا: مزاحمت موجودہ جنگ میں بہتر صورتحال میں ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف شروع ہونے والے طوفان کے خاتمے کا انتظار نہیں کرے گی، اب تک مزاحمت کے نتائج مثبت رہے ہیں۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا: اب یہ وہم و گمان بالکل ختم ہوچکا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے، اب فلسطین مذاکرات سے نہیں بلکہ ہتھیاروں، جہاد اور مزاحمت اور مزاحمتی تحریکوں سے آزاد ہوگا۔

حجۃ الاسلام شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی مزاحمت ہی اسرائیل پر فتح دلا سکتی ہے۔

شیخ قاسم نے مزید کہا: ہم ہمیشہ آگے ہیں اور اسرائیل یہ جنگ نہیں جیت سکے گا، اب آپ تمام سیاسی، عسکری، اقتصادی اور اخلاقی میدانوں میں ان کی ناکامی باقاعدہ دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ اور مغربی ممالک کو جان لینا چاہیے کہ انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی ، طوفان الاقصیٰ نے امریکی اور مغربی اقدار کی کمزوری اور زوال کو ظاہر کر دیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ کے نائب نے مزید کہا: غزہ اور فلسطین کے تئیں حزب اللہ کی حمایت کا مقصد یہ ہے کہ فلسطین آزاد ہو جائے اور فلسطین کے بہادر لوگوں کی حمایت کی جائے جو ایک آزاد فلسطین اور اس جنگ میں فتح کے مستحق ہیں، فلسطین آزاد ہوا تو خطہ اور دنیا کے لوگ استکباری طاقتوں سے آزاد ہو جائیں گے، انسانیت بھی آزادی کی سانس لے سکے گی۔

آخر میں شیخ نعیم قاسم نے فلسطین کی حمایت کرنے پر مزاحمتی گروپوں اور ایران کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .