۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
الشيخ نعيم قاسم

حوزہ/ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا: امریکہ صیہونی حکومت کی نسل کشی کے جرم میں پوری طرح شریک بلکہ اس کا معاون ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈروں میں سے ایک شہید ابراہیم عقیل (حاج عبدالقادر) اور محمود یاسین حمد (فجر) کی نماز جنازہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حاج ابراہیم عقیل (عبدالقادر) میدانِ نبرد کے سب سے معزز اور باافتخار شہید ہیں، جنہیں شہیدِ بیت المقدس اور شہید فلسطین کا نام دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: حاج ابراہیم کا جسد خاکی تو ہم سے چلا گیا لیکن ان کا جذبہ اور مقصد ہمارے درمیان موجود ہے اور ان شاءاللہ ہمارے مجاہدین ان شہداء کو نمونۂ عمل بنا کر اپنا راستہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: شہید ابراہیم عقیل حزب اللہ کے آپریشنل کمانڈر تھے اور انہوں نے ہی 2008ء میں رضوان یونٹ اور اس کا ہیڈکوارٹر قائم کیا تھا۔ وہ جنرل سید حسن نصراللہ کے آپریشنز اور جہادی کاموں میں ان کے جہادی معاون تھے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے شہداء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ شہداء وہ ہیں جنہوں نے پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت باسعادت کے ایام میں جام شہادت نوش کیا اور امت اسلامیہ کے اتحاد کو مزید مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا: اسرائیل نے حالیہ دنوں میں تین جنگی جرائم کیے جو ہمارے لیے تکلیف دہ ہیں اور یہ جرائم اس ظالم و قابض حکومت کے ظلم و بربریت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان ظالم حملہ آوروں نے نہ صرف مجاہدین بلکہ عام شہریوں، بچوں، امدادی کارکنوں اور گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .