۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے غزہ کے تئیں اس تحریک کی حمایت کو "قبل از وقت دفاع" قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اسے صیہونی حکومت سے لبنان کی سرزمین واپس لے لینی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کے نائب حجۃُ الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم نے گزشتہ روز اس بات پر زور دیا کہ غزہ کا دفاع صرف مزاحمت کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام عربوں اور مسلمانوں کو اس کا دفاع کرنا چاہیے۔

بیروت میں ایک تقریر کے دوران شیخ نعیم قاسم نے غزہ کے تئیں حزب اللہ کی حمایت پر اعتراض کرنے والوں سے کہا: ہم اپنا فرض پورا کر رہے ہیں، لیکن آپ جو انسانیت کا دعویٰ کرتے ہیں، آپ [غزہ میں] اسرائیل اور امریکہ کے بے پناہ مظالم کے خلاف کیا موقف رکھتے ہیں؟

ہم اسرائیل سے اپنی مقبوضہ زمینیں واپس لیں گے: حزب اللہ

انہوں نے یہ بھی کہا: ہم اپنی زمین واپس لینے پر یقین رکھتے ہیں، زمین واپس لینے کے لئے مزاحمت کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے اور اس کے لئے فوج-عوام اور مزاحمت تینوں کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔

سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور بڑے ممالک سے متعلق کوئی بھی تجویز یقینا ناجائز قبضے میں اضافے کا سبب بنے گی اور ہماری سرزمین اور ملک کو مزید نقصان پہنچائے گی۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے غزہ کے تئیں اس تحریک کی حمایت کو "قبل از وقت دفاع" قرار دیا اور کہا کہ ہمارا نظریہ یہ ہے کہ غزہ کی حمایت واجب ہے اور ضروری ہے اور یہی چیز لبنان میں ہمارے مستقبل فیصلہ کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .