۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
1

حوزہ/ گزشتہ شب غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کی صبح غزہ کے مقامی ذرائع ابلاغ نے غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کی خبر دی، گزشتہ شب غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

"الجزیرہ" نیٹ ورک نے ایک خبر میں اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مشرق میں "حی الشجاعیہ" نامی علاقے پر صیہونی فوجیوں اور توپ خانے نے شدید بمباری کی ہے۔

غزہ سے الجزیرہ کے رپورٹر نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ شہر کے جنوب میں واقع علاقے "حی الزرقا" پر بمباری کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ کے محکمہ شہری دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر میں الشیخ رضوان کے علاقے میں رہائشی علاقے پر قابض صہیونی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید، 7 زخمی اور کچھ ابھی بھی ملبے تلے دب کر لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اور غزہ پر بھیانک حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت نے تقریباً 38 ہزار فلسطینیوں کو شہید اور کم از کم 87 ہزار افراد کو زخمی کیا ہے۔

دریں اثناء منگل کی شام امریکی حکومت کے بارہ ارکان نے غزہ جنگ کے لیے واشنگٹن کی حمایت کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا، ان ۱۲ ارکان نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی سے امریکہ غزہ کے مظلوم لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .