حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع کے مطابق شب جمعہ غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت کا سلسلہ ایک بار پھر خونریز ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہری شہید یا لاپتہ ہو گئے۔
قابض صہیونی فوج کی مجرمانہ بمباری نے ایک بار پھر غزہ کو لہو لہان کر دیا، جبکہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور بین الاقوامی تنظیمیں تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے طبی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی صبح ہونے والے حملوں کے دوران بیت لاهیا اور جبالیا جیسے شمالی علاقوں کو شدید نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے دب کر شہید یا لاپتہ ہو گئے۔
مقامی میڈیا نے ان حملوں کے بعد کی تباہ کن صورتحال کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں گھروں کا ملبہ، زخمی بچوں، ملبے تلے دبے افراد اور روتے بلکتے خاندانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
غزہ میں جاری صہیونی ظلم و ستم کا یہ تازہ باب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی برادری کی طرف سے کوئی مؤثر اقدام یا مذمت سامنے نہیں آئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ خاموشی خود ایک سنگین مجرمانہ چشم پوشی کے مترادف ہے۔









آپ کا تبصرہ