حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام پر وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے سائے میں غزہ پر بمباری میں شدت آتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی حملوں میں مزید 112 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
لبنانی چینل «المیادین» نے طبی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ منگل کی صبح سے بدھ کی صبح تک غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 112 فلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
المیادین کے نامہ نگار نے بتایا کہ صہیونی ڈرونز نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشاطئ کیمپ کی رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
دوسری جانب ناصر میڈیکل کمپلیکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان یونس کے جنوب میں واقع المواصی علاقے میں مہاجرین کے خیموں پر کی جانے والی بمباری میں 52 فلسطینی شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ ان وحشیانہ حملوں میں عام شہری، خواتین، بچے اور معمر افراد سبھی نشانہ بن رہے ہیں جبکہ عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
فلسطینی عوام مسلسل مزاحمت اور قربانیوں کے ذریعے اپنی سرزمین اور آزادی کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسلامی دنیا سے ان مظلوموں کی عملی حمایت اور صہیونی جرائم کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ