۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر قابض صہیونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 27,947 فلسطینی شہید اور 67,459 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر قابض صہیونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 27,947 فلسطینی شہید اور 67,459 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے آج کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہشت گرد صہیونی حکومت نے غزہ میں 13 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 107 شہید اور 142 زخمی ہوئے ۔

غزہ کے خلاف جنگ کے 126 دن گزر چکے ہیں، اس دوران صیہونی حکومت کے دہشت گرد فوجیوں نے رہائشی مکانات کو تباہ کیا، طبی مراکز اور اسپتالوں پر بمباری کی اور غزہ کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا؛ قابض حکومت کی فوج نے آج صبح خان یونس میں الامل ہسپتال کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ زمینی لڑائیوں میں صیہونی فوج کے جانی نقصان میں اضافے کے باوجود اس حکومت کے وزیر اعظم نے اپنی آخری پوزیشن پر جنگ جاری رکھنے پر تاکید کی اور دھمکی دی کہ غزہ پر زمینی حملے اسی طرح جاری رہیں گے، امریکہ کی مخالفت کے باوجود یہ آپریشن غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح اور فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ تک پھیلے گا۔

آج صبح صہیونی فوج نے غزہ کے وسط اور جنوب میں دیر البلح اور رفح میں فلسطینیوں کے گھروں پر وحشیانہ حملے کیے، ان حملوں کے دوران الزوائدہ قصبے میں 4، دیر البلح میں 1 اور رفح میں 8 افراد شہید ہوئے، آج صبح رفح پر بمباری میں ایک ہی گھر کے تین فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .