۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
راهپیمایی گسترده در لندن در حمایت از مردم غزه

حوزہ / برطانیہ کے مختلف شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے مختلف شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں میں شرکاء نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک اسکول کے اسٹوڈنٹس نے ایوان نمائندگان کے سامنے مظاہرہ کیا اور فلسطینیوں ‎کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔

انگلینڈ کی یونیورسٹی کے طلبا نے بھی سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ انہوں نے فلسطینی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور غزہ میں جنگ فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .