۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تظاهرات دانشجویی

حوزہ / دنیا بھر میں فلسطینی عوام بالخصوص اہل غزہ کی حمایت میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکہ سے لے کر ایشیا تک اور یورپ سے لے کر افریقہ اور آسٹریلیا تک سبھی مقامات پر ان دنوں فلسطین کے حامی سڑکوں پر ہیں۔ جو غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری نسل کشی کو روکنے اور وہاں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ابھی حال ہی میں امریکی شہر نیویارک کی پولیس کے سربراہ ایڈورڈ ای کیبن نے اعتراف کیا تھا کہ سات اکتوبر کے بعد سے اب تک فلسطین کی حمایت میں صرف نیویارک شہرکے اندر دوہزار چار سو سے زائد مظاہرے ہو چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی گزشتہ کئی ہفتوں سے امریکہ میں فلسطین کی حمایت شروع ہونے والی طلبا تحریک کا دائرہ امریکہ کے متعدد شہروں سے گزر کر دنیا کے دیگر خطوں تک پھیل گیا ہے جس کی شدت و وسعت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ مظاہرے جاری

دوسری طرف امریکی و یورپی پولیس کا فلسطین کی حمایت کرنے کی پاداش میں طلبا کے خلاف بہیمانہ تشدد جاری ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف امریکہ میں پولیس اب تک کم از کم دوہزار تین سو طلبا کو گرفتار کر چکی ہے۔ اُدھر فرانس کی حکومت نے بھی فلسطین کے حامی طلبا کےخلاف ایکشن لینے کے لئے یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدے داروں کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔

گزشتہ روز فلسطین کی حمایت اور ناجائز صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں سب سے بڑا مظاہرہ یمن میں ہوا جہاں دسیوں لاکھ یمنی شہریوں نے ملک کے پندرہ صوبوں کے ایک سو اسی مقامات پر سڑکوں پر نکل کر دنیا بالخصوص علاقے میں امریکہ کی سامراجی سازشوں کی شدید مذمت کی۔ اس کےعلاوہ ایران، کینیڈا، میکسیکو، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جاپان میں بھی مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے اور غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور مسلسل ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ مظاہرے جاری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .